سداپور:5؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) اڈگا(نامدھاری )کوٹے سے ٹکٹ حاصل کرکے وزیر بننے والے کوٹا شری نواس پجاری اور سنیل کمار کسی بھی طرح سے کاموں پر توجہ نہ دے کر اپنوں کو ختم کرنے کا کام کرر ہے ہیں۔ اس بات کا الزام سابق رکن اسمبلی بیلورو گوپال کرشنا نے لگایا ہے۔
شہر کے سرکٹ ہاؤس میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتےہوئےانہوں نے بتایا کہ بی جے پی کی حکومت میں اقتدار کا مزہ لے رہے دونوں وزیر عوام کے حق میں کوئی کام نہیں کررہے ہیں اور اپنے طبقہ کے لوگوں کے لئے بھی دل بہلانے کا کام کررہے ہیں۔ بی جے پی پارٹی کا ایک رکن اسمبلی بھی غریبوں کے حق میں کام نہیں کرنےکی بات کہی۔
اترکنڑا ضلع میں پریش میستا کی موت پر ہنگامہ مچاتے ہوئے بی جے پی والوں نے قریب چار پانچ اضلاع میں ہندوتوا کی لہر دوڑائی اور کانگریس کو ہارکا منہ دیکھنا پڑا۔ ہندوتوا کے زبان درازوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ پریش میستا کی موت کی جانچ سی بی آئی نے کی۔ اس وقت ان کی ہی حکومت ہے، سی بی آئی نے واضح طورپر کہاکہ یہ ایک حادثاتی موت تھی۔ چھوٹے چھوٹےمعاملات کو ہوا دے کر بڑا بنا کر اقتدار حاصل کرنا صرف بی جےپی کو ہی آتاہے۔
بی جے پی ، حکومت کرنےمیں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ اس سے قبل جب کاگوڈ تمپا روینیو منسٹر تھے تو پوری ریاست میں حق پترا کے لئے بہتر نظام بنایاتھا، متاثرین کےلئے بھی ایک قانون بنا کر انہیں حق پترا دینے کا انتظام کیا تھا۔ ایک ہزارلوگوں کو حق پترا بھی دیاتھا۔ ریاست میں برسر اقتدار لوگ کے پاس کوئی دم نہیں ہے، کوئی طاقت نہیں ہے ایک طرح سےیہ حکومت مردہ ہوگئی ہے۔ روزمرہ اشیاء کی قلت، آسمان کو چھوٹی قیمتیں ، گیس سلینڈر کی مہنگائی کو دیکھتےہوئے لوگ دوبارہ لکڑیوں سے چولھا جلا نے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر بلاک کانگریس صدر وسنت نائک ، سی آرنائک، راجیش نائک وغیرہ موجود تھے۔